0
Monday 11 Nov 2019 22:16

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی میں 2 نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی میں 2 نوجوان شہید
اسلام ٹائمز۔ قابض بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے دو نوجوانوں کو شہید کردیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع باندی پور کے علاقے لادورہ کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن کیا گیا، چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا اور ریاستی دہشت گردی میں 2 نوجوانوں کو شہید کردیا۔ دوسری جانب قابض بھارتی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں نوجوان مسلح تھے اور مقابلے کے دوران ہلاک ہوئے تاہم علاقہ مکینوں نے قابض بھارتی فوج کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ دونوں نوجوان طالبعلم تھے اور نہتے تھے۔

گزشتہ روز یوم ولادت حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پر نور موقع پر بھی قابض بھارتی فوج نے برسوں سے ہونے والا درگاہ حضرت بل میں عید میلادالنبی کا سالانہ اجتماع منعقد کرنے سے روک دیا تھا۔ واضح رہے کہ 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد سے تاحال وادی میں کرفیو نافذ ہے اور قابض بھارتی فوج کی جانب سے بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 826858
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش