0
Monday 11 Nov 2019 22:15

حضرت محمد (ص)نے جو ہمیں سبق دیا اُس پر چل کر ہی دنیا اور آخرت میں کامیاب ہوسکتے ہیں، سلطان محمود ملک 

حضرت محمد (ص)نے جو ہمیں سبق دیا اُس پر چل کر ہی دنیا اور آخرت میں کامیاب ہوسکتے ہیں، سلطان محمود ملک 
اسلام ٹائمز۔ قومی تاجر اتحاد پاکستان کے زیراہتمام جشن عید میلادالنبی (ص) کی تقریب زیرصدارت مرکزی میلاد کونسل کے جنرل سیکرٹری محمد ایوب مغل منعقد ہوئی، جس میں مہمان خصوصی سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، چیئرمین متحدہ مسلم موومنٹ پاکستان ڈاکٹر محمد اکمل مدنی، سابق وفاقی وزیر مخدوم جاوید ہاشمی، گیلانی خاندان کے سربراہ مخدوم یزدانی گیلانی، انجمن اسلامیہ کے صدر سابق وزیر مخدوم تنویر الحسن گیلانی، ابوالحسن گیلانی، احمد مجتبی گیلانی ،ایم پی اے محمد ندیم قریشی، بابو نفیس انصاری، عدنان ڈوگر، قومی تاجر اتحاد ملتان سٹی کے صدر ملک اقبال جاوید، ملک مقبول کھوکھر، محمد مسعود خان، ملک منیر لکھویر، اسلم ڈوگر سمیت دیگر سیاسی و سماجی اور تاجر رہنمائوں نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قومی تاجر اتحاد پاکستان کے صدر سلطان محمود ملک نے کہا آج کا مبارک دن پوری دنیا میں جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے، محسن انسانیت حضرت محمد (ص) نے جو ہمیں سبق دیا ہمیں چاہیے اس پر مکمل عملدرآمد کریں ہم ان کے دیے ہوئے درس پر چل کر ہی دنیا اور آخرت میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔ افسوس آج دنیا بھر کے مسلمان تفرقے بازی میں بٹے ہوئے ہیں اور غیرمسلم قوتوں سے دوستیاں بڑھا کر ان کے آلے کار بنتے جارہے ہیں۔ کچھ لوگوں نے تاجروں کا لبادہ اوڑھ کر ذخیرہ اندوزی، ملاوٹ، اور ناجائز منافع خوری شروع کر دیے۔ ہمیں مل کر ان کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

اس موقع پر سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا دو جہاں کے آقا کی یوم ولات باسعادت منانا ہم سب کے لئے انتہائی سعادت کا شرف ہے، پیارے نبی کی سنت پر عمل کرنے والے اعلی درجے کے حامل ہیں، اسلام تمام مذاہب سے مختلف ہے جس میں انسانیت کے حقوق کا سب سے پہلے درس دیا گیا، جس کو ہم نے بھلا دیا جس کی وجہ سے افسوس ہم پستی کی جانب جا رہے ہیں، ہمیں مل کر پیارے نبی کے سنہری اصول پر کاربند ہونا ہوگا، جس میں ہماری نجات ہے۔ تقریب کے آخر میں قومی تاجر اتحاد پاکستان کے صدر سلطان محمود ملک نے مخدوم یوسف رضاگیلانی، تنویر الحسن گیلانی، مخدوم جاوید ہاشمی سمیت دیگر کی دستار بندی کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 826859
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش