0
Monday 11 Nov 2019 22:16

آٹے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، بلوچستان بھر میں نانبائیوں کی ہڑتال بدستور جاری

آٹے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، بلوچستان بھر میں نانبائیوں کی ہڑتال بدستور جاری
اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد تندور مالکان کی آج دوسرے روز بھی ہڑتال جاری ہے۔ تندور مالکان اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان اب تک ریٹ فکس نہ ہو پائے۔ تندور بند ہونے سے شہروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ کوئٹہ میں آج دوسرے روز بھی تندور مالکان کی جانب سے آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد روٹی قیمت میں اضافہ نہ کرنے کے خلاف ہڑتال جاری ہے۔ بلوچستان تندور ایسویسی ایشن نے 20 روپے کی روٹی 25 روپے میں فروخت کرنے کا فیصلہ کیا، مگر انتظامیہ کی جانب سے نانبائیوں کے خلاف کارروائی پر احتجاجا تندور ایسوسی ایشن نے صوبے بھر میں ہڑتال کردی۔

شہر کے بیشتر علاقوں میں تندور بند ہونے کے باعث شہروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ شہری کہتے ہیں کہ تندور مالکان اور ضلعی انتظامیہ مل بیٹھ کر مسلہ حل کریں تاکہ عوام کی مشکلات ختم ہو سکیں۔ بلوچستان میں گندم کے بحران کے باعث آٹے کی قیمتوں میں واضح اضافہ ہوا ہے۔ گندم کی قلت کے باعث سو کلو آٹے کی بوری 4700 سے بڑھ کر 5300 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 826860
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش