0
Monday 11 Nov 2019 22:58

قرضہ کیس، نیب نے سابق گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان اور ان کے بیٹے کو طلب کر لیا

قرضہ کیس، نیب نے سابق گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان اور ان کے بیٹے کو طلب کر لیا
اسلام ٹائمز۔ قومی احتساب بیورو نے سابق گورنر میر غضنفر علی خان اور ان کے صاحبزازے سابق رکن اسمبلی پرنس سلیم کو نیشنل بنک سوست کے قرضوں سے متعلق کیس میں 18 نومبر کو طلب کر لیا ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق میر غضنفر اور پرنس سلیم کیخلاف سوست ڈرائی پورٹ کی زمین کو گروی رکھ کر نیشنل بنک سوست برانچ سے پانچ کروڑ روپے قرضہ حاصل کرنے کے بارے میں تحقیقات کی جائے گی۔ زرائع کے مطابق ڈرائی پورٹ زمین گروی قرضہ کیس آخری مراحل میں داخل ہو گیا ہے۔ میر غضنفر علی خان اور پرنس سلیم سے تفتیش کے بعد باقاعدہ ریفرنس دائر کیا جائے گا، جس کے بعد ملزمان کی گرفتاریاں ہو سکتی ہیں۔ دوسری جانب نیب نے گوجال پوسٹ آفس کیس میں بھی گواہوں کو 15 نومبر کو طلب کر لیا ہے۔ اس کیس میں 2 ملزمان گرفتار بھی ہوئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 826864
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش