0
Monday 11 Nov 2019 23:20

دنیا کی کوئی طاقت ناجائز حکومت کو تسلیم نہیں کروا سکتی، مولانا فضل الرحمان

دنیا کی کوئی طاقت ناجائز حکومت کو تسلیم نہیں کروا سکتی، مولانا فضل الرحمان
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکمرانو یاد رکھو کہ یہاں سے جاکر ہم میدانوں اور صحراوں میں بھی جنگ لڑیں گے، ہم نے تمہارے خلاف آئینی، قانونی اور اصولوں کی جنگ لڑنی ہے، ہم کہہ چکے ہیں کہ تم ناجائز ہو، غیر قانونی راستے سے اقتدار میں آئے ہو، اب دنیا کی کوئی طاقت آپ کی حکومت کو جائز نہیں کہلوا سکتی، اسلام آباد میں آزادی مارچ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اربوں روپے فنڈز کا حساب الیکشن کمیشن کو نہیں دیا گیا، یہ لوگ عدالتوں کے پیچھے چھپ رہے ہیں، ہم پر ایسے لوگ مسلط ہیں، جو عذاب الہیٰ سے کم نہیں۔

انہوں نے کہا کہ مظاہرین کے مطالبے پر لبنان کے وزیراعظم مستعفی ہوئے۔ یہ کہتا تھا کہ اگر 15 ہزار لوگ "گو عمران گو" کا نعرہ لگائیں گے تو مستعفی ہو جاوں گا، لیکن اب مطالبہ کیا جا رہا ہے تو استعفیٰ نہیں دیا جا رہا۔ آئین سے دور جائیں گے تو تصادم ہوگا۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کا غلام بنا دیا گیا ہے، آج ہمارا بجٹ آئی ایم ایف تیار کرتا ہے۔ پاکستانی معیشت کو بین الاقوامی دباو سے نکالنا چاہتے ہیں، دوسروں کو چور کہنا آسان ہے، دوسروں کو چور کہتے کہتے خود چور نکل آئے، ہم نے آئین، جمہوریت اور اصولوں کی جنگ لڑنی ہے، ہم قانون اور آئین کے اندر رہتے ہوئے اپنی جنگ لڑیں گے۔
خبر کا کوڈ : 826866
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش