QR CodeQR Code

ایم پی اے علی حیدر گیلانی نے پنجاب اسمبلی میں پولیس کے خلاف تحریک استحقاق جمع کرادی

11 Nov 2019 23:13

پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئی تحریک استحقاق کے متن میں کہا گیا ہے کہ مجھے اور دیگر پی پی پی ورکرز کو پولیس نے مظفرگڑھ جلسے میں شرکت سے روکا، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے مجھے کارکنوں سمیت سبق سکھانے کا حکم دیا، پولیس نے مجھ سے بدتمیزی کی اور جیالوں پر تشدد کیا۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم پاکستان ومرکزی رہنما پاکستان پیپلزپارٹی سید یوسف رضا گیلانی کے بیٹے اور ممبر پنجاب اسمبلی سید علی حیدر گیلانی نے پنجاب پولیس کے ناروا سلوک کے خلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک استحقاق جمع کرادی، پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئی تحریک استحقاق کے متن میں کہا گیا ہے کہ مجھے اور دیگر پی پی پی ورکرز کو پولیس نے مظفرگڑھ جلسے میں شرکت سے روکا، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے مجھے کارکنوں سمیت سبق سکھانے کا حکم دیا، پولیس نے مجھ سے بدتمیزی کی اور جیالوں پر تشدد کیا، تحریک استحقاق میں لکھا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے میرے ساتھ ناروا سلوک کرکے پورے ایوان کا تقدس مجروح کیا، دوسری جانب رکن پنجاب اسمبلی علی حیدر گیلانی نے پولیس کی وضاحت کو بھی مسترد کردیا ہے۔ 


خبر کا کوڈ: 826868

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/826868/ایم-پی-اے-علی-حیدر-گیلانی-نے-پنجاب-اسمبلی-میں-پولیس-کے-خلاف-تحریک-استحقاق-جمع-کرادی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org