QR CodeQR Code

پاراچنار میں اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں اضافہ

11 Nov 2019 23:20

سبزی کے نرخ روز بڑھ رہے ہیں اور کوئی پوچھنے والا نہیں، خاص طور پر ٹماٹر تو غریب عوام کی پہنچ سے دور ہوچکا ہے۔ اس کے علاوہ آٹا کے نرخ بھی اپنی حدوں کو چھو رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ملک بھر میں آئے روز بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے، اسی طرح پاراچنار میں بھی اشیائے خورد و نوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں۔ سبزی کے نرخ روز بڑھ رہے ہیں اور کوئی پوچھنے والا نہیں، خاص طور پر ٹماٹر تو غریب عوام کی پہنچ سے دور ہوچکا ہے۔ اس کے علاوہ آٹا کے نرخ بھی اپنی حدوں کو چھو رہے ہیں۔ عوامی حلقوں کا مطالبہ ہے کہ پاراچنار کی ضلعی انتظامیہ اشیائے ضروریہ کے بڑھتے ہوئے نرخوں کو کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کرے۔ یہ کیسی تبدیلی ہے کہ غریب دو وقت کی روٹی کو بھی ترس رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 826869

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/826869/پاراچنار-میں-اشیائے-خورد-نوش-کی-قیمتوں-اضافہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org