0
Monday 11 Nov 2019 23:58

گلگت اور دیامر میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز

گلگت اور دیامر میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز
اسلام ٹائمز۔ گلگت اور دیامر میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا۔ توسیعی پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات کے پروگرام ڈائریکٹر شکیل احمد نے بچے کو قطرے پلا کر انسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا۔ ڈاکٹر شکیل احمد نے کہا کہ 11 سے 13 نومبر تک تین روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران گلگت اور دیامر میں پانچ سال سے کم عمر کے 108310 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے جن میں سے 51790 گلگت اور 56520 دیامر کے بچے شامل ہیں۔ اس مقصد کے لئے 430 موبائل ٹیمیں، 19 ٹرانزٹ پوائنٹس، 80 فکس سائٹس قائم کر کے 44 زونل سپروائزر و 122 ایریا انچارج تعینات کئے گئے ہیں۔ پولیو مہم کی مانیٹرنگ کے لئے ڈپٹی کمشنرز کے دفاتر میں ڈسٹرکٹ پولیو کنٹرول رومز کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے۔ جبکہ ای پی آئی کے صوبائی دفتر میں کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے۔ ای پی آئی کے ڈائریکٹر نے والدین سے اپیل کی ہے کہ پولیو مہم کے دوران محکمہ صحت کے عملے کے ساتھ مکمل تعاون کرتے ہوئے اپنے پانچ سال سے کم عمر کے تمام بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلا کر عمر بھر کی معذوری سے بچائیں۔
خبر کا کوڈ : 826874
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش