0
Tuesday 12 Nov 2019 01:42

عمران خان کرتارپور راہداری کے بعد کھوکھرا پار کی سرحد کھولنے کا بھی اعلان کریں، ڈاکٹر سلیم حیدر

عمران خان کرتارپور راہداری کے بعد کھوکھرا پار کی سرحد کھولنے کا بھی اعلان کریں، ڈاکٹر سلیم حیدر
اسلام ٹائمز۔ مہاجر اتحاد تحریک کے چیئرمین ڈاکٹر سلیم حیدر  نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کرتارپور راہداری کے بعد کھوکھراپار کی سرحد کھولنے کا بھی اعلان کریں، سندھ کے لاکھوں لوگ اپنے رشتے داروں سے موجود اور وہاں موجود اولیاء اکرام کے مزارات اور دیگر مذہبی اور تاریخی مقامات دیکھنے کیلئے بھارت جانا چاہتے ہیں، کھوکھراپار کی سرحد کھولنے کا مطالبہ سندھی مہاجر برسوں سے کررہے ہیں۔ وہ فیڈرل بی ایریا کے مقامی ہال میں اپنی جانب سے منعقدہ دعوت حلیم کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ تقریب میں ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار، مہاجر قومی موومنٹ کے سربراہ آفاق احمد، خواجہ سلمان، افراہیم، ماہر تعلیم انوار احمد زئی، سابقہ ایم پی اے کامران اختر، پروفیسر فرحت سلیم، شاہد اقبال پاشا، انجینئر کاشف، کرنل (ر) اقبال خان، میاں ارشاد، محمد افتخار مرزا، اے کیو بندھانی، اجمل ملک، کمانڈر عمران اعوان، سید عادل ابراہیم، ڈاکٹر ایس ایم ضمیر، فضل بلوچ، امجد اللہ خان، محمد اسلم خان، کنور جاوید صدیقی، رضا حسین، مشتاق اعوان ایڈووکیٹ، لطیف باوانی، کرنل (ر) خالد تقی، کیپٹن رئیس نقوی، ظاہر اعوان، کیپٹن کامل علی خان، سلیم آکاش، ندیم مرزا، انوار فاروقی، سہیل عابدی، بہارالدین شیخ، حبیب جنیدی، راشد قریشی، اعجاز شیخ اور دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

ڈاکٹر سلیم حیدر نے کہا کہ سندھ کے مہاجروں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیئے تھے لیکن پی ٹی آئی کی حکومت نے مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا، کراچی کو نہ تو گرانٹ دی جارہی ہے نہ ہی کوئی پیکیج دیا جارہا ہے، ملک کا سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے کراچی کے عوام کچرے کے ڈھیر پر اپنی زندگی گزار رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں سبب سے زیادہ استحصال مہاجروں کا کیا گیا ہے، آج بھی صوبائی اور وفاقی حکومت مہاجروں کو کچھ بھی دینے کو تیار نہیں، یہی وجہ ہے کہ مہاجروں میں مایوسی اور احساس محرومی تیزی سے بڑھ رہا ہے، جس کا اگر تدراک نہ کیا گیا تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ مہاجر پاکستان کو مستحکم اور خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں کیونکہ لاکھوں مہاجروں نے جانوں کے نذرا نے دے کر اس ملک کو بنایا اور چلایا ہے، لیکن بدقسمتی سے کراچی پر سندھ کے وڈیرے قابض کردیئے گئے ہیں جو کراچی کے جغرافیہ کو بھی تبدیل کررہے ہیں اور اس کے ڈھائی کروڑ عوام کا معاشی، سیاسی اور اقتصادی استحصال بھی کررہے ہیں، اگر اسٹیبلشمنٹ اور پالیسی ساز اداروں نے اس طرف توجہ نہ دی اور مہاجروں کے مسائل حل نہیں کئے تو اس سے المیات جنم لیں گے۔
خبر کا کوڈ : 826878
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش