QR CodeQR Code

وزیر زراعت کا کراچی والوں کو ٹڈی دل کی کڑاہی کھانےکا بیان مضحکہ خیز ہے، ایم کیو ایم

12 Nov 2019 01:45

ایک بیان میں ترجمان ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے پہلے ہی کراچی کے شہریوں کے ساتھ کیا کم ظلم کیا ہے جو اب ٹڈی دل کھانے کا مشورہ دے رہی ہیں، سندھ حکومت نے اندرون سندھ کے ساتھ ساتھ شہری سندھ کو بھی تاریکی میں دھکیل دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ صوبائی وزیر کی جانب سے کراچی کے شہریوں کو ٹڈی دل کی کڑھائی اور بریانی کھانے کا بیان انتہائی مضحکہ خیز ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے ترجمان نے وزیر زراعت سندھ اسماعیل راہو کے ٹڈی دل سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ صوبائی وزیر کی جانب سے کراچی کے شہریوں کو ٹڈی دل کی کڑھائی اور بریانی کھانے کا بیان انتہائی مضحکہ خیز ہے، پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں اندرون سندھ کے معصوم شہری تو پہلے ہی ٹڈی دل کھانے پر مجبور ہیں۔ ترجمان ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے پہلے ہی کراچی کے شہریوں کے ساتھ کیا کم ظلم کیا ہے جو اب ٹڈی دل کھانے کا مشورہ دے رہی ہیں، سندھ حکومت نے اندرون سندھ کے ساتھ ساتھ شہری سندھ کو بھی تاریکی میں دھکیل دیا ہے، محکمہ ذراعت اگر اندرون سندھ ٹڈی ڈل کے حملے کی روک تھام کے اقدامات کرتا تو کراچی کے بیشتر علاقے اس سے متاثر نہیں ہوتے۔


خبر کا کوڈ: 826880

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/826880/وزیر-زراعت-کا-کراچی-والوں-کو-ٹڈی-دل-کی-کڑاہی-کھانےکا-بیان-مضحکہ-خیز-ہے-ایم-کیو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org