QR CodeQR Code

کراچی میں موسم سرما کی پہلی بارش اور شدید سردی کی پیش گوئی

12 Nov 2019 01:49

چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردار سرفراز کے مطابق مغربی ہواؤں کا ایک نیا سلسلہ بلوچستان کے راستے ملک میں داخل ہورہا ہے، جس کے نیتجے میں اندرون سندھ کے مختلف اضلاع اور بالخصوص کراچی میں 15 اور 16 نومبر کے درمیان بارش کا امکان ہے، تاہم بارشوں کی شدت کے حوالے سے ملی میٹر میں کہنا کچھ قبل ازوقت ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں 15 نومبر کو موسم سرما کی پہلی بارش اور اس کے دو روز بعد شدید سرد ہواؤں کی پیش گوئی کردی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے دو سے تین روز کے دوران شہر کا مجموعی درجہ حرارت بڑھنے کاامکان ہے، تاہم جمعہ 15 نومبر کو کراچی میں موسم سرما کی پہلی بارش ہوسکتی ہے اور بارش کے بعد درجہ حرارت میں غیر معمولی کمی اور سردی کی دوسری لہر کئی روز تک جاری رہ سکتی ہے، شہر میں گزشتہ ہفتے داخل ہونے والے مغربی بارش کے سسٹم کے اثرات کی وجہ سے شہر میں چلنے والی خنک ہواؤں میں بتدریج کمی ہونے کی توقع ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردار سرفراز کے مطابق مغربی ہواؤں کا ایک نیا سلسلہ بلوچستان کے راستے ملک میں داخل ہورہا ہے، جس کے نیتجے میں اندرون سندھ  کے مختلف اضلاع اور بالخصوص کراچی میں 15 اور 16 نومبر کے درمیان بارش کا امکان ہے، تاہم بارشوں کی شدت کے حوالے سے ملی میٹر میں کہنا کچھ  قبل ازوقت ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کے 48 گھنٹے بعد 19 نومبر کو شہر میں غیر معمولی سرد ہوائیں چلنے کا امکان ہے، جس کی وجہ سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی متوقع ہے۔


خبر کا کوڈ: 826882

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/826882/کراچی-میں-موسم-سرما-کی-پہلی-بارش-اور-شدید-سردی-پیش-گوئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org