QR CodeQR Code

تاخیر سے نواز شریف کی صحت مزید خراب ہوگی، ڈاکٹر عدنان

12 Nov 2019 10:22

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کے ذاتی معالج کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم کو بیرون ملک سینٹر آف ایکسیلینس لے جایا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے نجی معالج ڈاکٹر عدنان نے خبردار کیا ہے کہ تاخیر سے نواز شریف کی صحت مزید خراب ہوگی۔ انہوں نے واضح کیا ہے کہ تاخیر کی وجہ سے ان کی زندگی کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے اپنے بیان میں واضح کیا ہے کہ کل صبح ای سی ایل کی کابینہ کمیٹی کے سامنے پیش ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ کمیٹی کے سامنے نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ہونے کے معاملے پر بات ہو گی۔ ڈاکٹر عدنان نے کہا ہے کہ سابق وزیرعظم نواز شریف کو علاج کے لیے باہر بھیجنے کی تجویز دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کو بیرون ملک سینٹر آف ایکسیلینس لے جایا جائے گا۔
 


خبر کا کوڈ: 826886

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/826886/تاخیر-سے-نواز-شریف-کی-صحت-مزید-خراب-ہوگی-ڈاکٹر-عدنان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org