0
Tuesday 12 Nov 2019 10:35

پلان بی کے تحت اسلام آباد سمیت پورے ملک میں شاہراہیں بھی بند ہوں گی، اکرم درانی

پلان بی کے تحت اسلام آباد سمیت پورے ملک میں شاہراہیں بھی بند ہوں گی، اکرم درانی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما اور خیبرپختونخوا اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اکرم درانی کا کہنا ہے کہ ہمارا پلان بی آئے گا تو  حکومت کے اوسان خطا ہوجائیں گے۔ حکومت سے مذاکرات کے لیے قائم اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کے کنوینر اکرم درانی نے نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پلان بی کے تحت اسلام آباد میں بھی دھرنا جاری رہے گا اور پورے ملک میں شاہراہیں بھی بند ہوں گی۔ اکرم درانی کا کہنا تھا کہ حکومت ایک طرف مذاکراتی کمیٹی ہمارے پاس بھیج رہی ہے تو دوسری طرف وزیردفاع پرویز خٹک کچھ اور کہہ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ یو ٹرن لیں گے اور ہمارا مطالبہ منظور ہوجائے گا۔

دوسری جانب آزادی مارچ کے پلان بی پر عمل درآمد کے لیے جمیت علمائے اسلام (ف) کی مرکزی قیادت کا اجلاس مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر ہوا تاہم اس میں کوئی نتیجہ نہ نکل سکا۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں صوبائی اور ضلعی قیادت شریک ہوئی جس میں صوبائی امراء نے مشاورت کا وقت مانگ لیا ہے۔ جے یو آئی (ف) کے اجلاس میں آزادی مارچ کے انتظامات کا جائزہ بھی لیا گیا، مذاکرات کے حوالے سے حکومت کی غیر سنجیدگی پر بھی بات چیت ہوئی۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ اجلاس میں احتجاج کو ملک بھر میں پھیلانے پر مشاورت ہو گی، اگلے قدم کے لیے ساتھیوں سے تجاویز لیں گے جو رہبر کمیٹی کے سامنے رکھی جائیں گی، حتمی فیصلہ رہبر کمیٹی کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 826888
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش