0
Tuesday 12 Nov 2019 11:29

22 دسمبر کو عوام کا سمندر لے کر اسلام آباد کے در و دیوار ہلا دینگے، سراج الحق

22 دسمبر کو عوام کا سمندر لے کر اسلام آباد کے در و دیوار ہلا دینگے، سراج الحق
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے اعلان کیا ہے کہ کشمیر کی خاطر حکمرانوں کو جگانے کے لیے 22 دسمبر کو عوام کا سمندر لے کر اسلام آباد آئیں گے، اسلام آباد کے در و دیوار ہلائیں گے اور دہلی کا جواب اسلام آباد سے دیں گے۔ اسلام آباد میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ کشمیریوں کی چیخیں پوری دنیا سن رہی ہے، مگر اسلام آباد میں براجمان حکمران قبرستان کی سی خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں، پاکستان کے بہادر اور غیور عوام پاکستان کی سلامتی سے کھیلنے والوں کا بوریا بستر گول کردیں گے، وزیراعظم اور ان کی پوری ٹیم نظریہ پاکستان سے نابلد ہے، قوم کو دھوکہ دیا جا رہاہے۔ انکا کہنا تھا کہ حکمران کشمیر کی آزادی، معاشی اصلاح اور عوام کو انصاف فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہوئے ہیں۔ سراج الحق نے کہا کہ یوم اقبال پر کرتارپور کا افتتاح ہو رہا تھا اور بھارتی سپریم کورٹ نے بابری مسجد کی جگہ مندر کی تعمیر کا فیصلہ دے دیا، ہرجگہ مسلمان محاصرے میں ہیں اور امت مسلمہ کے خلاف عالم کفر متحد ہوکر سازشیں کررہا ہے، جبکہ مسلم حکمران بھی ان کے ساتھ شریک ہیں۔ سراج الحق نے کہا کہ اس حکومت میں صنعت کار، تاجر کنگال اور غریب نڈھال ہے، غریب کے لیے انصاف کا حصول بھی ناممکن ہے۔
خبر کا کوڈ : 826894
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش