QR CodeQR Code

مولانا فضل الرحمان مظلوم ورکروں کو پارلیمان میں جانے کی خواہش کی بھینٹ نہ چڑھائیں، فردوس عاشق اعوان

12 Nov 2019 12:24

ٹوئٹر پیغام میں معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ مولانا کارکنوں کو بے رحم سرد موسم کے حوالے کرنے کی بجائے باعزت گھر واپسی کی آزادی دیں اور غریبوں کے بچوں، بزرگوں کی صحت اور سلامتی خطرے میں نہ ڈالیں۔


اسلام ٹائمز۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے الزام عائد کیا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان مظلوم ورکروں کو اپنی پارلیمان میں جانے کی خواہش کی بھینٹ نہ چڑھائیں۔ اپنے ٹوئٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ کارکنوں کو بے رحم سرد موسم کے حوالے کرنے کی بجائے باعزت گھر واپسی کی آزادی دیں اور غریبوں کے بچوں، بزرگوں کی صحت اور سلامتی خطرے میں نہ ڈالیں، مولانا آپ اور آپکے ہم نواء جبری تسلط کی منفی سوچ ترک کریں اور جمہوری رویہ اپنائیں، آ پ کو رنج ہے کہ ملک میں چند خاندانوں کی بجائے پہلی بار حقیقی عوامی راج کیوں قائم ہوا؟آپ کی پریشانی یہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان معیشت درست سمت ڈال کر عوام کا روزگار اور کاروبار چلانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئین اور جمہوریت کے منافی مطالبے کرکے نظام کو نقصان نہ پہنچائیں، چار سال صبر فرمائیں اور مظلوم کشمیریوں کے لئے آواز بلند کر کے دس سال کشمیر کمیٹی کے بطور چیئرمین پروٹوکول لینے کا قرض اتاریں۔ فردوس عاشق اعوان ن کہا کہ مولانا آپ اور آپ کے ہم نواء جبری تسلط کی منفی سوچ ترک کریں اور جمہوری رویہ اپنائیں، آپ کو رنج ہے کہ ملک میں چند خاندانوں کی بجائے پہلی بار حقیقی عوامی راج کیوں قائم ہوا؟۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آپ کی پریشانی یہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان معیشت درست سمت ڈال کر عوام کا روزگار اور کاروبار چلانا چاہتے ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 826910

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/826910/مولانا-فضل-الرحمان-مظلوم-ورکروں-کو-پارلیمان-میں-جانے-کی-خواہش-بھینٹ-نہ-چڑھائیں-فردوس-عاشق-اعوان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org