QR CodeQR Code

کشمیریوں کو آئینی و جمہوری حقوق فی الفور بحال کئے جائیں، سمیر کول

12 Nov 2019 12:27

نیشنل کانفرنس کے قومی ترجمان نے کہا کہ ان ہی آئینی و قانونی اصولوں اور قوائد و ضوابط کے تحت ہی کشمیری عوام کو حقوق بصورت دفعہ 370 اور دفعہ 35 اے خصوصی پوزیشن حاصل ہوئے تھے لیکن بدقسمتی سے بھارت میں موجودہ حکمرانوں نے غیر آئینی و غیر جمہوری طریقے اختیار کرکے ریاست جموں و کشمیر کے لوگوں کو ان حقوق سے محروم کردیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس نے ہمیشہ آئینی و جمہوری بالادستی کو مقدم تھہرایا ہے اور اس پر عملی طور پر قائم رہی ہے تاکہ آئین کے تحت سب کو انصاف، مذہبی آزادی اور حق کی آواز بلند کرنے کی آزادی میسر رہے۔ ان باتوں کا اظہار نیشنل کانفرنس کے قومی ترجمان ڈاکٹر سمیر کول نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان ہی آئینی و قانونی اصولوں اور قوائد و ضوابط کے تحت ہی کشمیری عوام کو حقوق بصورت دفعہ 370 اور دفعہ 35 اے خصوصی پوزیشن حاصل ہوئے تھے لیکن بدقسمتی سے بھارت میں موجودہ حکمرانوں نے غیر آئینی و غیر جمہوری طریقے اختیار کرکے ریاست جموں و کشمیر کے لوگوں کو ان حقوق سے محروم کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 5 اگست سے اب تک مقبوضہ کشمیر کے تینوں خطوں کے لوگ احتجاج پر ہیں۔ سمیر کول نے کہا کہ کشمیری عوام غیر یقینی صورتحال اور پُرآشوب دور سے گزر رہے ہیں جو بھارت کی جمہوریت کو ہرگز زیب نہیں دیتا ہے۔ ڈاکٹر سمیر کول نے کہا کہ کشمیر کی سب سے بڑی عوام قیادت جیل خانوں اور گھروں میں محصور ہے جو جمہوریت کے لئے کاری ضرب ہے۔ انہوں نے جموں و کشمیر کے تمام سیاسی قیدیوں کی فوری رہائی کا بھی مطالبہ دہرایا ہے۔ انہوں نے کشمیر بھر کے مذہبی مقامات کی پابندی کی پُرزور الفاظ میں مذمت کی ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 826915

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/826915/کشمیریوں-کو-ا-ئینی-جمہوری-حقوق-فی-الفور-بحال-کئے-جائیں-سمیر-کول

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org