0
Tuesday 12 Nov 2019 12:36

خپلو ہسپتال میں ڈاکٹروں کی کمی کیخلاف عوام نے احتجاجاً پولیو مہم کا بائیکاٹ کر دیا

خپلو ہسپتال میں ڈاکٹروں کی کمی کیخلاف عوام نے احتجاجاً پولیو مہم کا بائیکاٹ کر دیا
اسلام ٹائمز۔ بلتستان کے ضلع گانچھے خپلو ہسپتال میں ڈاکٹروں کی کمی کیخلاف عوام نے احتجاجاً انسداد پولیو مہم کا بائیکاٹ کر دیا۔ ڈسٹرکٹ ہسپتال خپلو میں ڈاکٹروں کی کمی کی وجہ سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، جس کیخلاف عوام نے پولیو مہم کا بائیکاٹ کرتے ہوئے احتجاج کا اعلان بھی کر دیا ہے۔ فلاحی کمیٹی خپلو کے صدر حاجی یعقوب نے کہا کہ حکومت خپلو ہسپتال میں ڈاکٹرز خصوصاً گائنا کالوجسٹ اور سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی تعیناتی میں سنجیدہ نہیں ہے، پچھلے پانچ ماہ سے گائنا کالوجسٹ کام کر رہی تھی تاہم ابھی تک انکو تقرر نامہ جاری نہیں کیا گیا، جس کے بعد وہ گائنا کالوجسٹ کام چھوڑ کر چلی گئی ہے، پچھلے دنوں کابینہ اجلاس میں بھی گائنا کالوجسٹ کی تعیناتی کے سلسلے میں فیصلہ ہو چکا تھا مگر ابھی تک تعیناتی نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں ڈاکٹروں کی کمی اور گائنا کالوجسٹ سمیت سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی عدم تعیناتی سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، اس لئے ہم نے انتہائی مجبوری میں یہ قدم اٹھایا ہے کہ دسمبر میں ہونے والی پولیو مہم کا عوامی سطح پر بائیکاٹ کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 826923
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش