QR CodeQR Code

نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس

12 Nov 2019 12:40

اجلاس میں ‏کابینہ کی ذیلی کمیٹی نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے حوالے سے اپنی سفارشات مرتب کرے گی، سفارشات پر فیصلہ ‏وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ آج ہی کرے گی۔ ‏


اسلام ٹائمز۔ وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم کی سربراہی میں وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے جس میں ‏نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر غور کیا جا رہا ہے۔ وزیر قانون کی سربراہی میں اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے ذیلی اجلاس کی ان کیمرہ کارروائی جاری ہے، جس میں معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر، نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان اور نمائندہ شہباز شریف عطا تارڑ بھی شریک ہیں۔ ذیلی کمیٹی کو ‏سیکرٹری صحت اور سربراہ میڈیکل بورڈ نواز شریف کی صحت پر تفصیلی بریفنگ دے رہے ہیں۔ اجلاس میں ‏کابینہ کی ذیلی کمیٹی نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے حوالے سے اپنی سفارشات مرتب کرے گی، سفارشات پر فیصلہ ‏وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ آج ہی کرے گی۔ ‏


خبر کا کوڈ: 826925

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/826925/نواز-شریف-کا-نام-سی-ایل-سے-نکالنے-کے-معاملے-پر-کابینہ-کی-ذیلی-کمیٹی-اجلاس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org