0
Tuesday 12 Nov 2019 12:44

نواز شریف کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بیرون ملک جانے دے رہے ہیں، اعجاز شاہ

نواز شریف کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بیرون ملک جانے دے رہے ہیں، اعجاز شاہ
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر ریٹائرڈ اعجاز شاہ کا کہنا ہے کہ اگر مریم نواز بیمار ہو جائیں گی تو انہیں بھی باہر جانے کی اجازت مل جائے گی۔ ننکانہ صاحب میں تقریب سے خطاب کے دوران ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان جلد جانے والے نہیں، ہم نے انہیں پانی بجلی اور طبی امداد بھی دی ہے، ہم مولانا فضل الرحمان کے ساتھ اتنا اچھا سلوک کر رہے ہیں کہ یہاں ان کا دل لگ گیا ہے، انہیں اتنا پیار دے رہے ہیں کہ وہ وزیراعظم کے استعفے کا مطالبہ بھول جائیں گے۔ ہم مولانا فضل الرحمان کو بٹھائے رکھیں گے۔ حکومت یہ پانچ سال اور اگلے پانچ سال بھی پورے کرے گی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان اس قسم کے آدمی نہیں کہ کسی کو ڈیل یا ڈھیل دیں، نواز شریف کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بیرون ملک علاج کی اجازت دی جا رہی ہے، ڈاکٹروں کے مطابق نواز شریف کی حالت تشویش ناک ہے، پاکستان میں ان کا علاج ممکن نہیں، سارے وزرا کی یہی رائے ہے کہ نواز شریف کو علاج کے لیے بیرون ملک جانا چاہئے۔ مریم نواز کے حوالے سے اعجاز شاہ نے کہا کہ مجھے تو نہیں پتا کہ مریم نواز بیمار ہیں، اللہ انہیں صحت دے وہ ٹھیک ہیں، اگر مریم نواز بیمار ہوجائیں گی تو انہیں بھی باہر جانے کی اجازت مل جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 826928
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش