0
Tuesday 12 Nov 2019 13:06

پشاور میں کسان منڈی کا افتتاح کر دیا گیا

پشاور میں کسان منڈی کا افتتاح کر دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ صوبائی حکومت کے احکامات پر پشاور میں کسان منڈیاں قائم کر دی گئی ہیں۔ کمشنر پشاور ڈویژن شہاب علی شاہ نے دلزاک روڈ پر طہماس خان فٹبال سٹیڈیم کے قریب کسان منڈی کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اشفاق خان، اسسٹنٹ کمشنر پشاور سارہ رحمٰن، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر آصف اقبال، ٹی ایم او ٹاؤن ون سلیم خان سمیت محکمہ زراعت کے ڈائریکٹر جاوید مقبول، ڈپٹی ڈائریکٹر ساجد خان، ایگریکلچر آفیسر حامد عثمان و دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر کمشنر پشاور ڈویژن نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا میں اب تک کُل 30 کسان منڈیاں قائم کر دی گئی ہیں اور مزید قائم کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسان منڈی میں عوام کو سستی سبزیاں اور پھل فراہم کئے جائیں گے اور ان منڈیوں میں آڑھٹ، کمیشن، مارکیٹ فیس وغیرہ سے پاک نظام متعارف کرایا گیا ہے، جس میں کسانوں کو انکی زرعی پیداوار کا مناسب معاوضہ، جبکہ عوام کیلئے سستی سبزیاں و پھل خریدنے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ پشاور میں ناگمان چارسدہ روڈ، سیفن کوہاٹ روڈ اور دلزاک روڈ پر تین کسان منڈیاں قائم کر دی گئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 826935
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش