0
Tuesday 12 Nov 2019 13:12

خیبر پختونخوا میں جمعرات سے بارشوں اور برفباری کا سلسلہ شروع ہونیکا امکان

خیبر پختونخوا میں جمعرات سے بارشوں اور برفباری کا سلسلہ شروع ہونیکا امکان
اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات نے جمعرات سے خیبر پختونخوا کے میدانی اور بالائی اضلاع میں بارش، برفباری اور ژالہ باری کا سلسلہ شروع ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔ پرویژنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی جانب سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق محکمہ موسمیات نے جمعرات 14 نومبر سے خیبر پختونخوا کے میدانی اور بالائی اضلاع میں تیز بارش، برفباری اور ژالہ باری کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے، یہ سلسلہ ہفتے تک جاری رہ سکتا ہے۔ پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو تیز بارشوں، برفباری اور ژالہ باری کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اُٹھانے کی ہدایات کر دی ہے۔ سیاح دوران سفر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل فعال ہے، عوام کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع ہیلپ لائن 1700 پر دیں۔
خبر کا کوڈ : 826937
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش