QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا میں ٹیلی میڈیسن منصوبے سے عوام مستفید نہ ہوسکے

12 Nov 2019 13:16

شہریوں کا کہنا ہے کہ پراجیکٹ کو شروع کرنے میں ٹال مٹول سے کام لیا جا رہا ہے، پراجیکٹ کیلئے بنایا گیا سیٹ اپ بعض تکنیکی وجوہات کی بناء پر تاخیر کا شکار ہوا، منصوبے کے حوالے سے متعلقہ حکام سے رابطہ نہ ہوسکا۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں ٹیلی میڈیسن منصوبہ سے عوام مستفید نہ ہوسکے، 9 کروڑ سے زائد فنڈز جاری ہونے کے باوجود مریضوں کو علاج معالجے کی سہولیات میسر نہیں۔ خیبر پختونخوا حکومت نے گذشتہ سال فروری میں کرک، چترال، بٹگرام، نوشہرہ اور صوابی میں ٹیلی میڈیسن پراجیکٹ شروع کیا گیا تھا، جس کے تحت ہسپتالوں میں مریضوں کا معائنہ انٹرنیٹ کے ذریعے کرنا تھا، لیکن تاحال مریض اس سے مستفید نہ ہوسکے۔ پراجیکٹ کیلئے ساڑھے 9 کروڑ روپے جاری کئے جاچکے ہیں، جن میں سے 7 کروڑ خرچ کئے جاچکے ہیں، منصبوبے کیلئے سیٹ اپ بنایا گیا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پراجیکٹ کو شروع کرنے میں ٹال مٹول سے کام لیا جا رہا ہے۔ پراجیکٹ کیلئے بنایا گیا سیٹ اپ بعض تکنیکی وجوہات کی بناء پر تاخیر کا شکار ہوا، منصوبے کے حوالے سے متعلقہ حکام سے رابطہ نہ ہوسکا۔


خبر کا کوڈ: 826938

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/826938/خیبر-پختونخوا-میں-ٹیلی-میڈیسن-منصوبے-سے-عوام-مستفید-نہ-ہوسکے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org