0
Tuesday 12 Nov 2019 13:26

کوہاٹ، دوستوں کے مابین فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق، ایک زخمی

کوہاٹ، دوستوں کے مابین فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق، ایک زخمی
اسلام ٹائمز۔ کوہاٹ شہر کے نواحی علاقہ جنگل خیل میں دوستوں کے مابین فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق، جبکہ ایک زخمی ہوا۔ ایک زخمی ملزم زیرحراست جبکہ دوسرا ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس کے مطابق تہرے قتل کی المناک واردات گذشتہ شب پولیس تھانہ جنگل خیل کی حدود میں واقع ملنگ آباد کے علاقے ہوئی، جہاں ایک بیٹھک میں اکٹھے بیٹھے چند دوست گپ شپ لگا رہے تھے کہ اس دوران ان کے مابین کسی بات پر جھگڑا ہوا اور مشتعل ہوکر ایک دوسرے پر فائرنگ کردی۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد ناصر محمود، محمد دلشاد علی اور سبحان اللہ جاں بحق اور عثمان علی زخمی ہوا، جسے زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ واقعہ میں ملوث ایک ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ رات گئے پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں سے ایک سبحان اللہ جھگڑے کے دوران بیچ بچاؤ کرتا ہوا گولی کا نشانہ بنا جو کل ہی رائے ونڈ تبلیغی اجتماع سے واپس آیا تھا۔ واقعہ کے بارے میں فوری طور پر مزید معلومات حاصل نہیں ہو سکیں۔
 
خبر کا کوڈ : 826940
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب