QR CodeQR Code

افغان حکومت کا غیرملکی شہریوں کے بدلے 3 طالبان اور حقانی رہنماؤں کی رہائی کا اعلان

12 Nov 2019 13:45

افغان صدر اشرف غنی نے سرکاری ٹی وی پر براہ راست اس اقدام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ طالبان کے اعلیٰ رہنماؤں کی رہائی مشکل فیصلہ ہے، جو ملک و قوم کے مفاد میں کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان سے براہ راست مذاکرات کی راہ ہموار کرنے کیلئے دو غیر ملکیوں کے بدلے طالبان قیدی رہا کئے جا رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ افغانستان کی حکومت نے مغوی غیر ملکی شہریوں کے بدلے طالبان رہنماؤں کی رہائی کا فیصلہ کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نے 3 عسکریت پسند رہنماؤں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جن میں انس حقانی، حاجی ملی خان اور حافظ راشد شامل ہیں۔ قیدیوں کے تبادلے کے ذریعے افغانستان اور طالبان کے درمیان ملک میں جنگ کے خاتمے کے لیے امن مذاکرات کی راہ بھی ہموار ہوسکتی ہے۔ انس حقانی کا حقانی گروپ کے اعلیٰ ترین رہنماؤں میں شمار ہوتا ہے، جبکہ حاجی ملی خان اور حافظ راشد کا تعلق طالبان سے ہے۔ ان کی رہائی کے عوض طالبان کی جانب سے دو غیر ملکی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا، جن میں سے ایک کا تعلق امریکا اور دوسرے کا آسٹریلیا سے ہے۔ امریکی کا نام کیون کنگ اور آسٹریلوی شہری کا نام ٹموتھی ویکز ہے، جو کابل میں امریکی یونیورسٹی کے پروفیسر تھے اور 2007ء میں انہیں یونیورسٹی کے باہر سے اغوا کیا گیا تھا۔

افغان صدر اشرف غنی نے سرکاری ٹی وی پر براہ راست اس اقدام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ طالبان کے اعلیٰ رہنماؤں کی رہائی مشکل فیصلہ ہے، جو ملک و قوم کے مفاد میں کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان سے براہ راست مذاکرات کی راہ ہموار کرنے کے لیے دو غیر ملکیوں کے بدلے طالبان قیدی رہا کیے جا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ یہ فیصلہ ایسے وقت کیا گیا ہے، جب امریکا اور طالبان کے درمیان تعطل کا شکار مذاکرات کو بحال کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ گذشتہ ماہ امریکا اور طالبان کے درمیان امن معاہدہ ہونے ہی والا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کابل میں ایک حملے کو جواز بناکر یہ معاہدہ منسوخ کر دیا۔


خبر کا کوڈ: 826943

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/826943/افغان-حکومت-کا-غیرملکی-شہریوں-کے-بدلے-3-طالبان-اور-حقانی-رہنماؤں-کی-رہائی-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org