QR CodeQR Code

سکردو، شہر کی صفائی کی مد میں ماہانہ سروس چارج کا آغاز

12 Nov 2019 16:32

بیکری مالکان ماہانہ 1500، بیس کمروں سے زائد پر مشتمل ہوٹلز 2000، دس کمروں پر مشتمل ہوٹل مالکان 1000، ڈیپارٹمنٹل سٹورز 200، سبزی منڈی 3000، بنک 1000، پرائیویٹ سکولز اور کالجز 2000، پرائیویٹ ہسپتال اور کلینکس 1500، جنرل سٹور ز مالکان 200 روپے ماہانہ فیس ادا کرینگے۔


اسلام ٹائمز۔ سکردو شہر کی صفائی کی مد میں ماہانہ سروس چارج کا آغاز کر دیا گیا، شہر کے تاجر اور دکاندار ویسٹ میجنمنٹ کمپنی کو سروسز کی مد میں ماہانہ فیس کی ادائیگی کرینگے۔ اس حوالے سے اے سی سکردو حافظ کریم داد چغتائی اور انجمن تاجران کے مابین مذاکرات ہوئے، مذاکرات میں سروس چارج کے حوالے سے اہم امور پر اتفاق کیا گیا۔ دوسری جانب میونسپل کارپوریشن کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے مختلف دکانداروں اور تاجروں کیلئے ماہانہ فیس کے ریٹ مقرر کیے گئے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بیکری مالکان ماہانہ 1500، بیس کمروں سے زائد پر مشتمل ہوٹلز 2000، دس کمروں پر مشتمل ہوٹل مالکان 1000، ڈیپارٹمنٹل سٹورز 200، سبزی منڈی 3000، بنک 1000، پرائیویٹ سکولز اور کالجز 2000، پرائیویٹ ہسپتال اور کلینکس 1500، جنرل سٹورز مالکان 200 روپے ماہانہ فیس ادا کرینگے۔


خبر کا کوڈ: 826968

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/826968/سکردو-شہر-کی-صفائی-مد-میں-ماہانہ-سروس-چارج-کا-ا-غاز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org