0
Tuesday 12 Nov 2019 16:32

سکردو، شہر کی صفائی کی مد میں ماہانہ سروس چارج کا آغاز

سکردو، شہر کی صفائی کی مد میں ماہانہ سروس چارج کا آغاز
اسلام ٹائمز۔ سکردو شہر کی صفائی کی مد میں ماہانہ سروس چارج کا آغاز کر دیا گیا، شہر کے تاجر اور دکاندار ویسٹ میجنمنٹ کمپنی کو سروسز کی مد میں ماہانہ فیس کی ادائیگی کرینگے۔ اس حوالے سے اے سی سکردو حافظ کریم داد چغتائی اور انجمن تاجران کے مابین مذاکرات ہوئے، مذاکرات میں سروس چارج کے حوالے سے اہم امور پر اتفاق کیا گیا۔ دوسری جانب میونسپل کارپوریشن کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے مختلف دکانداروں اور تاجروں کیلئے ماہانہ فیس کے ریٹ مقرر کیے گئے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بیکری مالکان ماہانہ 1500، بیس کمروں سے زائد پر مشتمل ہوٹلز 2000، دس کمروں پر مشتمل ہوٹل مالکان 1000، ڈیپارٹمنٹل سٹورز 200، سبزی منڈی 3000، بنک 1000، پرائیویٹ سکولز اور کالجز 2000، پرائیویٹ ہسپتال اور کلینکس 1500، جنرل سٹورز مالکان 200 روپے ماہانہ فیس ادا کرینگے۔
خبر کا کوڈ : 826968
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش