0
Tuesday 12 Nov 2019 18:00

سبی، بارودی سرنگ کے دھماکے میں مزدور جاں بحق

سبی، بارودی سرنگ کے دھماکے میں مزدور جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع سبی میں بارودی سرنگ دھماکے میں مزدور جاں بحق ہوگیا۔ لیویز کے مطابق واقعہ تحصیل لہڑی کے علاقے گوگی نالہ میں پیش آیا، جہاں گدھا گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی۔ جس سے ایک مزدور سکندر ولد وارث جاں بحق ہو گیا۔ اطلاع ملتے ہی فورسز اور ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لاش کو سول اسپتال سبی منتقل کیا، جہاں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔ لیویز حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے جبکہ ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ رواں ہفتے بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی ہرنائی اور سبی میں بارودی سرنگوں کے دھماکوں سے 3 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 826977
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش