0
Tuesday 12 Nov 2019 18:03

فاٹا انضمام کو مکمل کرنیکی توفیق دینے پر اللہ کا شکر گزار ہوں، محمود خان

فاٹا انضمام کو مکمل کرنیکی توفیق دینے پر اللہ کا شکر گزار ہوں، محمود خان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان کا کہنا ہے کہ فاٹا انضمام کو مکمل کرنے کی توفیق دینے پر اللہ کا شکر گزار ہوں، صوبے کے دیگر علاقوں کی طرح باجوڑ بھی ترقی کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان نے قبائلی ضلع باجوڑ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ غریب آدمی کی فلاح کو ترجیح دینی ہے، وزیراعظم نے مجھ سے کہا آپ کو وزیراعلٰی بنایا ہے مایوس نہیں کرنا۔ محمود خان نے کہا کہ باجوڑ میں زراعت کے پروگرام کا انعقاد قابل تحسین ہے، قبائلی علاقوں کے دورے کر کے ان کے مسائل حل کرنے ہیں، صوبے کے دیگر علاقوں کی طرح باجوڑ بھی ترقی کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا کا انضمام بہت بڑا چیلنج تھا، فاٹا انضمام کو مکمل کرنے کی توفیق دینے پر اللہ کا شکر گزار ہوں۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان نے مزید کہا کہ میں لیڈر عمران خان کو جانتا ہوں، عمران خان کبھی بھی قوم کو مایوس نہیں کریں گے۔ یاد رہے کہ گذشتہ ماہ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان کا کہنا تھا کہ اللہ کی مدد اور عمران خان کی کوششوں سے چیلنجز میں سرخرو ہوں گے، انشاءاللہ عوام کو کبھی مایوس نہیں ہونے دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 826978
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے