QR CodeQR Code

پی ٹی اے نے موبائل چوری کی روک تھام کیلئے لائحہ عمل مرتب کرلیا

12 Nov 2019 18:32

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل کی چوری کی روک تھام کے لئے ایک لائحہ عمل مرتب کیا ہے جس سے صارفین چوری ہونے کے بعد موبائل کو ناقابل استعمال بنا سکتے ہیں۔ موبائل چوری ہونے کے بعد صارفین کو یہ اقدامات کرنے چاہئیں۔


اسلام ٹائمز۔ موبائل چوری ہو جانا ایک ایسا عمل ہے جس کی وجہ سے ناصرف مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے بلکہ ذہنی اذیت بھی کاٹنی پڑتی ہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل کی چوری کی روک تھام کے لئے ایک لائحہ عمل مرتب کیا ہے جس سے صارفین چوری ہونے کے بعد موبائل کو ناقابل استعمال بنا سکتے ہیں۔ موبائل چوری ہونے کے بعد صارفین کو یہ اقدامات کرنے چاہئیں۔
موبائل چوری کا اندراج کیسے کرایا جائے؟
اگر آپ کا موبائل چوری کر لیا گیا یا چھین لیا گیا ہے تو ان درج ذیل طریقوں کے ذریعے پی ٹی اے میں شکایت کا اندراج کرا سکتے ہیں:
پی ٹی اے کی ہیلپ لائن 0800 25625 پر کال کیجئے۔
ای میل کریں: imeri@pta.gov.pk
پی ٹی اے ہیڈ کوارٹر یا ادارے کے زونل دفاتر میں جاکر شکایت کا اندراج کرائیں۔
درخواست کنندہ سٹیزن پولیس لائیزین کمیٹی سی پی ایل سی کی ہیلپ لائن 1102، 021- 35662222 اور 021-35662222 پر کال کرکے گمشدہ یا چوری شدہ موبائل کی شکایت کا اندراج کرا سکتے ہیں۔
کن معلومات کی فراہمی ضروری ہے؟
گمشدہ  یا چوری شدہ موبائل کا ای ایم ای نمبر
موبائل کا برانڈ، ماڈل اور رنگ
گمشدگی کی تاریخ
درخواست کنندہ کا نام
درخواست کنندہ کا قومی شناختی کارڈ نمبر
درخواست کنندہ کے والد یا والدہ کا نام
گھر کا پتہ
رابطہ نمبر
موبائل فون کا اسٹیٹس کیسے چیک کریں؟
شکایت کے اندراج کے 14 ورکنگ آورز کے بعد موبائل کا اسٹیٹس پتہ کیا جا سکتا ہے۔
ایس ایم ایس کیجئے: 15 ہندسوں پر مبنی ای ایم ای کوڈ 8484 پر بھیجیں۔
ویب سائٹ:
https://www.dirbs.pta.gov.pk/
اینڈرائڈ ایپ: ڈیوائس کا اسٹیٹس اینڈرائیڈ ایپ (ڈی وی ایس) کے ذریعے بھی پتہ چلایا جا سکتا ہے۔
اگر موبائل بلاک ہو چکا ہوا تو یہ میسج آپ کی اسکرین پر نظر آئے گا کہ
“Your mobile device (IMEI #) is blocked (Reported Stolen/ Lost/ Misused to PTA)


خبر کا کوڈ: 826981

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/826981/پی-ٹی-اے-نے-موبائل-چوری-کی-روک-تھام-کیلئے-لائحہ-عمل-مرتب-کرلیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org