0
Tuesday 12 Nov 2019 19:16

سکردو، رکن اسمبلی ریحانہ عبادی اور شبیر حافظی کا تنجوس کا دورہ، عوامی مسائل کا جائزہ لیا

سکردو، رکن اسمبلی ریحانہ عبادی اور شبیر حافظی کا تنجوس کا دورہ، عوامی مسائل کا جائزہ لیا
اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک پاکستان کی خاتون ممبر اسمبلی ریحانہ عبادی اور حلقہ 2 کے رہنماء محمد شبیر حافظی نے علاقہ تنجوس کا تفصیلی دورہ کیا اور عوامی مسائل کا جائزہ لیا۔ رکن اسمبلی ریحانہ عبادی کی کوششوں سے منظور شدہ سی کلاس سول ڈسپنسری کی جگہ کا بھی انتخاب کیا گیا۔ اس موقع پر حلقہ دو کے تحصیلدار محمد حسین بٹ اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر مبشر اور محکمہ تعمیرات کے ذمہ دار بھی موجود تھے۔ سائیٹ سلیکشن کے لیے یہ وفد جب تنجوس پہنچا تو علاقے کے سرکردہ گان اور عمائدین نے خیر مقدم کرتے ہوئے اسلامی تحریک پاکستان اور ریحانہ عبادی کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر رکن اسمبلی ریحانہ عبادی نے کہا کہ بحیثیت ممبر اسمبلی عوام کی سہولیات کے لیے بلاتفریق خدمات سرانجام دی ہیں۔ حلقہ دو کی مشکلات کے پیش نظر ہم نے زیادہ ترجیح دی ہے۔ انشاء اللہ آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہیگا۔ اس موقع پر اسلامی تحریک حلقہ دو کے رہنماء محمد شبیر حافظی نے کہا علامہ سید محمد عباس رضوی اور دیگر اکابرین کی رہنمائی میں حلقے کے اہم مسائل حل ہوئے ہیں۔ ہم عوامی روابط اور خدمات پر یقین رکھتے ہیں۔ اسلامی تحریک نے ہمیشہ عزت و وقار کے ساتھ اور ٹھوس بنیادوں پر کام کیے، انشاء اللہ ہم تنجوس اور شگری کلاں سیلاب متاثرین کی مشکلات حل کرنے کی کوشش کرینگے۔
خبر کا کوڈ : 826987
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے