0
Tuesday 12 Nov 2019 20:05

آئی ایس او کا 12 سے 17 ربیع الاول تک ہفتہ وحدت منانے کا سلسلہ جاری

آئی ایس او کا 12 سے 17 ربیع الاول تک ہفتہ وحدت منانے کا سلسلہ جاری
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی نائب صدر ضامن علی نے لاہور میں کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا استعمار شیعہ سنی کا دشمن نہیں بلکہ وہ اسلام کا دشمن ہے، ہمیں جان لینا چاہئے کہ دشمن ملت اسلامیہ کو ہر طریقے سے شکست دینے کی کوشش کر رہا ہے، لیکن ہمیں اسلام کی تعلیمات اور اسوہ رسول ص پر عمل پیرا ہو کر یکجا ہونا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ربیع الاول کے پر مسرت اور مقدس مہینے میں مملکت خداداد پاکستان کی تمام قوتوں کو غور و فکر کرنا چاہیے کہ دشمن ہماری نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کیخلاف سازشوں میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک قوم اور امت بن ثابت کرنا ہے کہ ہم ایک باوقار ملک کے باسی ہیں اور اس کیخلاف سازشیں کرنیوالوں کو ذلت و رسوائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایس او پاکستان 12 سے 17 ربیع الاول تک ہفتہ وحدت منا رہی ہے ہفتہ وحدت کے تحت ملک بھر میں سیمیناروں میں تمام مکاتب فکر کے زعما کو دعوت دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتحاد امت کی ضرورت جتنی اس دور میں ہے پہلے کبھی نہیں تھی، جو شیعہ اور سنی میں تفرقہ پھیلائے وہ نہ شیعہ ہے نہ سنی بلکہ استعمار کا ایجنٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایس او کے زیراہتمام ہفتہ وحدت کے سلسلے میں سیمینارز کا جاری ہیں جن میں شیعہ سنی وحدت کی ضرورت و اہمیت پر زور دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرقہ واریت نے اسلام اور پاکستان کو جتنا نقصان پہنچایا ہے اتنا کسی اور چیز نے نہیں پہنچایا۔
خبر کا کوڈ : 826996
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش