QR CodeQR Code

کراچی میں سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، اب سبزی بھی عوام کی قوت خرید سے باہر ہوگئی

12 Nov 2019 20:46

روز مرہ کھانے میں استعمال کی جانے والی سبزی ادرک اور لہسن کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، ادرک اور لہسن 200 سے 400 روپے فی کلو میں فروخت ہورہا ہے۔ عوام نے حکومت سے مطالبہ بھی کیا ہے سبزیوں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو کنٹرول کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے، جس کے باعث اب سبزی بھی عوام کی قوت خرید سے باہر ہوگئی۔ کراچی میں بھی شہری سبزیوں کی ہوشربا قیمتوں سے پریشان ہیں، جہاں ٹماٹر 260 سے 300 روپے فی کلو تک فروخت ہورہے ہیں جبکہ پیاز 80 روپے فی کلو اور آلو 50 روپے فی کلو فروخت ہورہے ہیں۔ روزمرہ کھانے میں استعمال کی جانے والی سبزی ادرک اور لہسن کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، ادرک اور لہسن 200 سے 400 روپے فی کلو میں فروخت ہورہاہے۔ سبزی کی بڑھتی قیمتوں کو حوالے سے عوام کا کہنا ہے کہ مارکیٹ اور بازار میں سبزیوں کے ریٹس مختلف ہیں، عوام نے حکومت سے مطالبہ بھی کیا ہے سبزیوں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو کنٹرول کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 827009

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/827009/کراچی-میں-سبزیوں-کی-قیمتوں-ہوشربا-اضافہ-اب-سبزی-بھی-عوام-قوت-خرید-سے-باہر-ہوگئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org