0
Tuesday 12 Nov 2019 21:01

کشمیر اور ہندوستان میں مسلم نسل کشی کو روکنا ہوگا، شاداب رضا نقشبندی

کشمیر اور ہندوستان میں مسلم نسل کشی کو روکنا ہوگا، شاداب رضا نقشبندی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے مرکزی رہنماء محمد شاداب رضا نقشبندی نے لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو قومی نظریہ کے مخالفین کی بابری مسجد فیصلے پر آنکھیں کھل گئی ہیں، کشمیر اور ہندوستان میں مسلم نسل کشی کو روکنا ہوگا، حکومت مسئلہ کشمیر پر تقریروں اور دعوؤں سے کام نہ چلائے، بھارت کی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے، میلاد مصطفی(ص) ہمیں دینی، قومی و ملی اور اجتماعی مفادات کو ترجیع دیتا ہے، سرکار دو عالم (ص) وجہ تخلیق کائنات اور تمام عالم کیلئے رحمت ہیں، اسوہ حسنہ پر عمل پیر ہوکر ہی اسلام کو ترقی اور اسلام و ملک دشمن قوتوں کو شکست دی جا سکتی ہے، میلاد مصطفی مناتے رہینگے دہشتگرد ی سے خوفزدہ ہونیوالے نہیں، شہداء عید میلاد مصطفی (ص) کو سلام اور خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، دہشتگرد عاشقان رسول(ص) کو میلاد منانے سے نہیں روک سکتے، سرکار کی ناموس اور میلاد مناتے ہوئے مر سکتے ہیں کسی باطل نظریہ کو پروان چڑھنے نہیں دینگے۔

انہوں نے کہا کہ صبح بہاراں امن و سلامتی اور انسانیت کے احترام کیساتھ اور ظلم و جبر کے خاتمے کی نوید ہے، شہید قائدین نے ناموس رسالت کے تحفظ اور میلاد مناتے ہوئے جانوں کے نذرانے پیش کئے، اسلام و ملک دشمن قوتوں کے نظریہ کو جام شہادت نوش کرکے زمین بوس کر دیا، پاکستان اسلام کا قلعہ ہے اور ان شاء اللہ رہے گا، کوئی طاقت پاکستان کو غیر مستحکم نہیں کر سکتی، عاشقان رسول پاکستان کی سلامتی و بقاء اور استحکام کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں، بابری مسجد فیصلہ دو قومی نظریہ کی نفی کرنیوالوں کے منہ پر طمانچہ ہے، بابری مسجد پر بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ حقائق کو مسخ اور تاریخ پر شب خون مارنے کے مترادف ہے، اقلیتوں کو جنونیت اور عدالتی فیصلوں سے کچلنے کا سلسلہ نہیں روکا تو بھارت کی بربادی اس کا مقدر ہوگی، بھارت میں کروڑوں مسلمان اور دیگر اقلیتیں محفوظ نہیں، عالمی عدلیہ بابری مسجد کیخلاف ازخود نوٹس لے، بھارتی عدالت انتہاپسندوں کیساتھ کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تنگ نظر اور فاشسٹ ججز سے انصاف کی توقع نہیں کی جا سکتی بابری مسجد زمین ہندوؤں کو دینے کا فیصلہ انصاف کو پاؤں تلے روندنے کے مترادف ہے، عالم اسلام کے مسلمان بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں، سرکار دو عالم (ص) کا یوم ولادت درود وسلام کی صداؤں میں منایا جا رہا ہے، کروڑوں عاشقان رسول نبی کریم سے محبت کا اظہار کر رہے ہیں، دہشتگرد دیکھ لیں تم ختم ہوگئے مگر ان شاء اللہ آقا کریم کا میلاد منانے والے قیامت تک رہینگے، سانحہ نشتر پارک کے حقائق اور تحقیقاتی رپورٹ عوام کے سامنے لائی جائے۔ اُنہوں کہا کہ ملک دشمنوں کو پیغام دینا چاہتے ہیں امن پسند ہیں پاکستان کی پر امن پالیسی کو کمزوری سے تعبیر نہ کیا جائے، پاکستان کے عوام ملک کی سلامتی کیلئے سب کچھ قربان کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں، دہشتگردی کیخلاف شہید ہونیوالے پاک فوج، رینجرز، پولیس کے جوانوں و افسران کو سلام پیش کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 827016
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش