0
Tuesday 12 Nov 2019 23:45

تعلیمی اداروں میں جنسی ہراساں کے واقعات سندھ حکومت کیلئے لمحہ فکریہ ہے، کاشف سعید

تعلیمی اداروں میں جنسی ہراساں کے واقعات سندھ حکومت کیلئے لمحہ فکریہ ہے، کاشف سعید
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکریٹری کاشف سعید شیخ نے لاڑکانہ کے ڈینٹل کالج کی طالبہ نمرتا کماری کے قاتلوں سمیت تعلیمی اداروں میں درندہ نما انسانوں کو قانون کے شکنجے میں لانے اور سہولت کاروں کو عبرتناک سزا دے کر بچیوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔ اپنے ایک بیان میں کاشف سعید شیخ نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں بچیوں کو جنسی ہراساں کرنے کے واقعات میں مسلسل اضافہ خواتین کے حقوق کی دعویدار پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی بی آصفہ ڈینٹل کالج کی طالبہ نمرتا کے پُراسرار قتل کیس کی مکمل تحقیقات کو اپنے منطقی انجام تک پہنچا کر اصل حقائق سے قوم آگاہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نمرتا کیس سمیت جنسی ہراساں کرنے والے واقعات کے سدباب کیلئے ٹھوس اقدامات کرکے والدین کی بے چینی کو ختم کرے۔
خبر کا کوڈ : 827039
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش