QR CodeQR Code

دھرنے میں شریک انصار الاسلام کا امیر ضلع کرم کا سرکاری ٹیچر نکلا

12 Nov 2019 22:58

مشیر تعلیم خیبر پختونخوا ضیاء اللہ بنگش نے کہا ہے کہ استاد بچوں کی تعلیم پر توجہ دینے کے بجائے سیاسی پارٹی کی ڈنڈا بردار فورس کا چیف بنا ہے، اسکول رپورٹ نہ کرنے کی صورت میں افسر خان کو نوکری سے فارغ کیا جائے گا، انہوں نے ہدایت کی کہ تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران اپنے اضلاع میں اساتذہ کو سیاسی سرگرمیوں سے دور رکھیں۔


اسلام ٹائمز۔ مولانا فضل الرحمان کے دھرنے میں شریک انصار الاسلام کا امیر ضلع کرم کے سرکاری اسکول کا استاد نکلا، تفصیلات کے مطابق مشیر تعلیم خیبر پختونخوا نے نوٹس لے کر افسر خان نامی استاد کی چھٹی منسوخ کر دی ہے اور اسے سکول رپورٹ کرنے کی ہدایت بھی کر دی ہے۔ مشیر تعلیم خیبر پختونخوا ضیاء اللہ بنگش نے کہا ہے کہ استاد بچوں کی تعلیم پر توجہ دینے کے بجائے سیاسی پارٹی کی ڈنڈا بردار فورس کا چیف بنا ہوا ہے، اسکول رپورٹ نہ کرنے کی صورت میں افسر خان کو نوکری سے فارغ کیا جائے گا، انہوں نے ہدایت کی کہ تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران اپنے اضلاع میں اساتذہ کو سیاسی سرگرمیوں سے دور رکھیں۔


خبر کا کوڈ: 827049

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/827049/دھرنے-میں-شریک-انصار-الاسلام-کا-امیر-ضلع-کرم-سرکاری-ٹیچر-نکلا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org