0
Tuesday 12 Nov 2019 23:18

5 ہزار کے نوٹ منسوخ کئے جانے کی خبریں غلط قرار

5 ہزار کے نوٹ منسوخ کئے جانے کی خبریں غلط قرار
اسلام ٹائمز۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 5 ہزار کے نوٹ کی منسوخی کی اطلاعات کی تردید کر دی۔ ترجمان اسٹیٹ بینک نے 5 ہزار کے نوٹ کی منسوخی کی اطلاعات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ 5 ہزار روپے کے نوٹ کی منسوخی کی کوئی تجویز نہیں دی، کرنسی نوٹ کی منسوخی کے حوالے سے چلنے والی خبریں غلط ہیں۔ واضح رہے کہ عوام میں یہ افواہ گردش کر رہی تھی کہ حکومت کو پانچ ہزار کا نوٹ بند کئے جانے کی تجویز پیش کی گئی ہے، جس پر حکومت نے یہ نوٹ بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور جلد اس حوالے سے احکامات جاری ہونے کا امکان ہے، تاہم اسٹیٹ بینک کے اس بیان سے افواہیں دم توڑ گئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 827053
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش