0
Wednesday 13 Nov 2019 10:50

انگریزی نصاب نافذ نہ کرنے امریکی این جی او نے محکمہ سکول ایجوکیشن کی امداد روک لی

انگریزی نصاب نافذ نہ کرنے امریکی این جی او نے محکمہ سکول ایجوکیشن کی امداد روک لی
اسلام ٹائمز۔ امریکی این جی او نے مطالبات نہ ماننے پر محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کو مالی و تیکنیکی امداد دینے سے انکار کر دیا۔ ذرائع کے مطابق امریکی این جی او "یونائیٹڈ وی ریچ" (united we reach) نے محکمہ سکول ایجوکیشن کیساتھ پنجاب کے 2 ہزار سکولوں کو مالی مدد دینے کا معاہدہ کیا تھا۔ امریکی این جی او نے رقم دینے سے پہلے نئی شرط رکھ دی کہ وہ مذکورہ 2 ہزار سکولوں کو جزوی طور پر اپنے کنٹرول میں لے گی اور ان سکولوں میں نصاب بھی اپنا نافذ کرے گی جبکہ وہ نصاب ہوگا بھی انگریزی زبان میں۔ جس پر محکمہ سکول ایجوکیشن نے اعتراض عائد کیا کہ ہماری پالیسی کے مطابق پرائمری سکولوں میں تعلیمی نصاب اردو زبان میں نافذ کیا گیا ہے جس کو تبدیل نہیں کیا جائے گا۔

محکمہ سکول ایجوکیشن کے حکام نے این جی او کے ذمہ داران کو مزید بتایا کہ ہم نئے پاکستان میں دوہرا نظام تعلیم ختم کرکے ایک نصاب نافذ کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، اس انگریزی نصاب کے نفاذ سے ہماری پالیسی کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔ امریکی این جی او نے محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کی پالیسی سے اختلاف کرتے ہوئے پنجاب کے 2 ہزار سکولوں کیلئے مالی و تیکنیکی مدد دینے سے انکار کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اب اس این جی او نے فنڈز دینے کیلئے محکمہ ہائیر ایجوکیشن سے رجوع کیا ہے اور  محکمہ ہائیر ایجوکیشن کے حکام کیساتھ نصاب کے حوالے سے بات چیت چل رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 827075
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش