QR CodeQR Code

گلگت، ٹریفک پولیس کی یونیفارم تبدیل کرنے کا فیصلہ

13 Nov 2019 11:22

اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمن نے کہا کہ اربن ٹرانسپورٹ کیلئے درکار جدید بسوں کی خریداری کے عمل میں تیزی لائی جائے گی۔ روایتی ٹرانسپورٹ کے نظام کے بجائے اربن ٹرانسپورٹ سسٹم میں ای ٹکٹنگ کا نظام متعارف کرایا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں ٹریفک پولیس کی یونیفارم کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس فیصلے کا اعلان وزیر اعلیٰ جی بی نے ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے ٹریفک پولیس کی یونیفارم کو تبدیل کیا جائے گا اور وارڈنز کیلئے موٹرسائیکل خریدی جائے گی۔ عوام کو بہترین سفری سہولیات فراہم کرنا صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ اربن ٹرانسپورٹ کے حوالے سے منصوبے کی منظوری دی جاچکی ہے۔ مارچ تک اربن ٹرانسپورٹ منصوبے کو ہر صورت عملی جامعہ پہنایا جائے گا۔ حفیظ الرحمن نے کہا کہ اربن ٹرانسپورٹ کیلئے درکار جدید بسوں کی خریداری کے عمل میں تیزی لائی جائے گی۔ روایتی ٹرانسپورٹ کے نظام کے بجائے اربن ٹرانسپورٹ سسٹم میں ای ٹکٹنگ کا نظام متعارف کرایا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 827085

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/827085/گلگت-ٹریفک-پولیس-کی-یونیفارم-تبدیل-کرنے-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org