0
Wednesday 13 Nov 2019 11:21

لاپتہ افراد کیس، سندھ ہائیکورٹ نے قانون نافذ کرنیوالے اداروں سے رپورٹ طلب کرلی

لاپتہ افراد کیس، سندھ ہائیکورٹ نے قانون نافذ کرنیوالے اداروں سے رپورٹ طلب کرلی
اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائیکورٹ میں 40 سے زائد لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت میں عدالت نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ایک ماہ میں پیشرفت رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ سندھ ہائیکورٹ میں 40 سے زائد لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی، دوران سماعت لاپتہ افراد کے اہل خانہ اور وکیل نے عدالت کو بتایا کہ محمد موسٰی کو لاپتہ ہوئے 5 سال اور مہر بادشاہ کو 4 سال گزر گئے، پر دونوں کو بازیاب نہیں کرایا جا سکا ہے۔

عدالت میں پولیس کی جانب سے لاپتہ شہریوں کی بازیابی سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی اور بتایا گیا کہ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے کارروائی جاری ہے، شہریوں کی بازیابی کے لئے دیگر صوبوں سے بھی رابطہ کیا ہے۔ کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے سندھ حکومت، آئی جی سندھ اور دیگر کو لاپتہ شہریوں کی بازیابی کے لئے مؤثر اقدامات کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے لاپتہ شہریوں کو بازیاب کراکر ایک ماہ میں پیشرفت رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
 
خبر کا کوڈ : 827086
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش