QR CodeQR Code

مولانا فضل الرحمان کی پلان بی کی دھمکی، پنجاب حکومت متحرک ہوگئی

13 Nov 2019 11:37

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن کے پلان بی پر حکومتی حکمت عملی مرتب کرنے کیلئے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی صدارت میں اجلاس آج دوپہر ایک بجے ایوان وزیراعلی میں ہوگا۔ اجلاس میں وزیر قانون پنجاب محمد بشارت راجہ، وزیر اطلاعات وتجارت پنجاب میاں اسلم اقبال، چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر، آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان سمیت دیگر حکام اور محکمہ داخلہ کے اعلیٰ افسران شریک ہوں گے۔


اسلام ٹائمز۔ مولانا فضل الرحمن کی پلان بی پر عملدرآمد کرنے کی دھمکی  کے بعد پنجاب حکومت متحرک ہوگئی۔ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے اعلی سطح کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن کے پلان بی پر حکومتی حکمت عملی مرتب کرنے کیلئے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی صدارت میں اجلاس آج دوپہر ایک بجے ایوان وزیراعلی میں ہوگا۔ اجلاس میں وزیر قانون پنجاب محمد بشارت راجہ، وزیر اطلاعات وتجارت پنجاب میاں اسلم اقبال، چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر، آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان سمیت دیگر حکام اور محکمہ داخلہ کے اعلیٰ افسران شریک ہوں گے۔ اجلاس میں پنجاب حکومت کے ذمہ داران صوبے میں امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔ اجلاس میں آزادی مارچ والوں کی جانب سے پلان بی کی دھمکی کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ صوبہ بھر میں سڑکوں کو رواں دواں رکھنے بارے حکمت عملی بھی طے کی جائے گی۔
 


خبر کا کوڈ: 827088

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/827088/مولانا-فضل-الرحمان-کی-پلان-بی-دھمکی-پنجاب-حکومت-متحرک-ہوگئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org