QR CodeQR Code

آزادی مارچ کا دوسرا فیز شروع

مولانا کا پلان بی پہ عملدرآمد، کوئٹہ چمن شاہراہ ٹریفک کیلئے بند

سندھ بلوچستان قومی شاہراہ کو بند کرنے کی تیاریاں جاری ہیں

13 Nov 2019 12:03

جے یو آئی (ف) کے کارکنان نے مرکزی قیادت سے ملنے والی ہدایات پہ کوئٹہ چمن شاہراہ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا ہے۔ دوسری جانب جے یو آئی لاڑکانہ کے امیر نے سندھ بلوچستان بارڈر پہ واقع قومی شاہراہ بند کرکے دھرنا دینے کی ہدایات جاری کی ہے۔ واضح رہے کہ آزادی مارچ کے لیے تیار کردہ پلان بی کے تحت ملک کی تمام اہم تجارتی شاہراہیں بند کرنے کی ہدایت مولانا فضل الرحمان نے گزشتہ روز دی۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام (ف) نے پلان بی کے تحت قومی شاہراؤں کو بند کرنا شروع کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں کوئٹہ چمن شاہراہ سید حمید کراس کے مقام پہ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی ہے۔ جے یو آئی (ف) کے کارکنان نے مرکزی قیادت سے ملنے والی ہدایات پہ کوئٹہ چمن شاہراہ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا ہے۔ دوسری جانب جے یو آئی لاڑکانہ کے امیر نے سندھ بلوچستان بارڈر پہ واقع قومی شاہراہ بند کرکے دھرنا دینے کی ہدایات جاری کی ہے۔ واضح رہے کہ آزادی مارچ کے لیے تیار کردہ پلان بی کے تحت ملک کی تمام اہم تجارتی شاہراہیں بند کرنے کے حوالے سے جے یو آئی کی مرکزی قیادت نے گزشتہ روز ہدایات جاری کی تھیں۔ اس ضمن میں کراچی کے 13 مختلف مقامات پہ دھرنا دینے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

امیر جے یو آئی لاڑکانہ مولانا ناصر محمود سومرو نے کارکنان کو ہدایات دی ہیں کہ وہ پلان بی کے پہلے مرحلے پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے دن 12 بجے سندھ بلوچستان بارڈر پہ واقع جیکب آباد قومی شاہراہ کو بند کرنے کے لیے دھرنا دیں۔ مولانا ناصر محمود سومرو نے تمام کارکنان سے کہا ہے کہ وہ قومی شاہراہ کو بند کرنے کے لیے دیے گئے وقت پر پہنچ جائیں۔ امیر جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے گزشتہ روز آزادی مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں پلان بی کا اعلان کرتا ہوں۔ انہوں نے تمام کارکنان سے کہا تھا کہ وہ گھروں سے نکل آئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پلان بی سے صوبائی امرا کارکنان کو آگاہ کریں گے۔ آج صبح سے جے یو آئی کے کارکنان نے پلان بی کے تحت قومی شاہراؤں کو بند کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے، جس میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق کوئٹہ چمن شاہراہ سید حمید کے مقام پہ بند کر دی گئی ہے جبکہ سندھ بلوچستان قومی شاہراہ کو بند کرنے کی تیاریاں شروع ہیں۔ 


خبر کا کوڈ: 827092

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/827092/مولانا-کا-پلان-بی-پہ-عملدرا-مد-کوئٹہ-چمن-شاہراہ-ٹریفک-کیلئے-بند

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org