QR CodeQR Code

عرب ممالک ایران کے پر امن ایٹمی پروگرام کی حمایت کرتے ہیں: عمرو موسی

16 Jul 2009 13:35

عرب لیگ کے جنرل سیکرٹری عمرو موسی نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ایران کے ایٹمی پروگرام کے حوالے سے غیر وابستہ ۰۰۰۰۰


عرب لیگ کے جنرل سیکرٹری عمرو موسی نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ایران کے ایٹمی پروگرام کے حوالے سے غیر وابستہ تحریک کے ممالک اور عرب ممالک کا موقف ایک ہے کہا کہ عرب ممالک ایران کی طرف سے ایٹمی توانائی کے حصول کی کوشش کی حمایت کرتے ہیں۔ وہ گذشتہ شب مصر کے شہر شرم الشیخ میں غیر وابستہ تحریک کے ممالک کے اجلاس میں شرکت کرنے کے بعد اخباری نمائندوں سے بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا: "اسلامی جمہوریہ ایران این پی ٹی کے معاہدے پر دستخط کر چکا ہے اور اس کا ایٹمی پروگرام بین الاقوامی ایٹمی توانائی کے ادارے IAEA کی زیر نگرانی انجام پا رہا ہے۔ IAEA نے بھی ایران کے ایٹمی پروگرام کے منحرف ہونے کی کوئی رپورٹ نہیں دی ہے"۔ عرب لیگ کے جنرل سیکرٹری نے مزید کہا: "ایران کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ پرامن مقاصد کیلئے ایٹمی توانائی کے حصول کی خاطر سرمایہ گذاری کرے اور عرب ممالک بھی اسکی حمایت کرتے ہیں"۔ عمرو موسی نے کہا: "سب کو چاہیئے کہ وہ ایران کے پرامن مقاصد کیلئے ایٹمی پروگرام کے حصول کے حق کو تسلیم کریں اور مشرق وسطی کو ایٹمی ہتھیاروں سے عاری کرنے کیلئے کوشش کریں"۔


خبر کا کوڈ: 8271

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/8271/عرب-ممالک-ایران-کے-پر-امن-ایٹمی-پروگرام-کی-حمایت-کرتے-ہیں-عمرو-موسی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org