0
Wednesday 13 Nov 2019 14:42

کراچی سے چلنے والی قراقرم ایکسپریس حادثے کا شکار

کراچی سے چلنے والی قراقرم ایکسپریس حادثے کا شکار
اسلام ٹائمز۔ کراچی سے لاہور جانے والی قراقرم ایکسپریس حادثے کا شکار ہوگئی۔ ترجمان ریلوے کے مطابق قراقرم ٹرین کا پورا انجن اور پاور پلانٹ کے دو پہیے صفدرآباد اسٹیشن کے قریب پٹری سے اتر گئے۔ ترجمان کا بتانا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں قراقرم ٹرین کے تمام مسافر محفوظ رہے تاہم لاہور فیصل آباد سیکشن پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی ہے۔ ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ امدادی ٹرین اور انجن کو موقع پر روانہ کردیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ ماہ کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیزگام ایکسپریس رحیم یار خان میں حادثے کا شکار ہوئی تھی، لیاقت پور کے قریب ٹرین میں آتشزدگی کے باعث 75 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔ وزیراعظم عمران خان اور وزیر ریلوے شیخ رشید نے واقعے کی فوری تحقیقات کا حکم دیا تھا جس کی ابتدائی رپورٹ سامنے آنے کے بعد ریلوے کے کچھ ملازمین کو ملازمت برطرف کردیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 827130
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب