0
Wednesday 13 Nov 2019 14:46

گورنر اسٹیٹ بینک ٹماٹر کی قیمت کے سوال پر ناراض ہوگئے

گورنر اسٹیٹ بینک ٹماٹر کی قیمت کے سوال پر ناراض ہوگئے
اسلام ٹائمز۔ گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر صحافی کے ٹماٹر کی قیمت سے متعلق پوچھے گئے سوال پر ناراض ہوگئے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران گورنر اسٹیٹ بینک نے ایکسپورٹرز کے لئے رعایتی قرضہ دینے کا اعلان کیا۔ رضا باقر نے امپورٹرز کے لئے 10 ہزار ڈالرز تک پیشیگی ادائیگی کی اجازت دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ چھوٹے امپورٹرز کے لئے بھی پیشگی ادائیگی پر رعایت دیں گے، اسٹیٹ بینک نے 3 سے 6 فیصد رعایتی شرح پر ایکسپورٹرز کے لئے قرض میں 100 ارب روپے کا اضافہ کردیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس فیصلے کا زرمبادلہ کے ذخائر پر محدود اثر ہوگا، ایکسپورٹ رعایتی قرض میں مزید شعبے بھی شامل کئے جائیں گے۔

اس موقع پر ایک صحافی نے گورنر اسٹیٹ بینک سے ٹماٹر کی قیمت کے متعلق سوال پوچھا تو انہوں نے جواب دیا کہ مجھ سے ٹماٹر کی قیمت نہ پوچھیں۔ واضح رہے کہ ان دنوں ملک بھر میں سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ دیکھا جارہا ہے جن میں خصوصاً ٹماٹر کی قیمت آسمان سے باتیں کررہی ہے۔ اس حوالے سے گزشتہ روز مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ سے ٹماٹر کی قیمت سے متعلق استفسار کیا گیا تو انہوں نے جواب دیا تھا کہ ٹماٹر 17 روپے کلو میں دستیاب ہیں۔
خبر کا کوڈ : 827131
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش