0
Wednesday 13 Nov 2019 15:30

لاہور ہائیکورٹ، پیر افضل قادری کی طبی بنیادوں پر ضمانت کنفرم ہوگئی

لاہور ہائیکورٹ،  پیر افضل قادری کی طبی بنیادوں پر ضمانت کنفرم ہوگئی
اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ نے تحریک لبیک پاکستان کے سابق راہنما پیر افضل قادری کی طبی بنیادوں پر ضمانت کنفرم کر دی۔ فاضل بنچ نے مئی 2019ء میں پیر افضل قادری کی عبوری ضمانت بعداز گرفتاری منظور کی تھی۔ سپریم کورٹ سے آسیہ مسیح کی رہائی کے بعد تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی اور پیر افضل قادری سمیت متعدد افراد کیخلاف اشتعال انگیز تقاریر کرنے اور املاک کو نقصان پہنچانے کے الزام میں مقدمات درج کئے گئے تھے۔ پیر افضل قادری نے اپنے اقدامات پر عدالت سے معافی طلب کی تھی۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد پیر افضل قادری کی عبوری ضمانت کنفرم کر دی۔
 
خبر کا کوڈ : 827148
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش