0
Wednesday 13 Nov 2019 15:51

نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالا جائے یا نہیں، حتمی اعلان پریس کانفرنس میں ہوگا

نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالا جائے یا نہیں، حتمی اعلان پریس کانفرنس میں ہوگا
اسلام ٹائمز۔ نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر کابینہ کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں حتمی سفارشات وزیراعظم کو پیش کردی گئیں۔ گزشتہ روز وزیر قانون فروغ نسیم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا جو بےنتیجہ رہا، طویل اجلاس کے بعد بھی نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ نہیں ہو سکا تھا تاہم اس بارے میں کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا آج اجلاس ہونا تھا جو کئی گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا۔ اس وقت کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس وزیر قانون فروغ نسیم کی زیرصدارت جاری ہے جس میں معاون خصوصی شہزاد اکبر اور سیکریٹری داخلہ بھی شریک ہیں جبکہ وزیرقانون فروغ نسیم شام 4 بجے اہم پریس کانفرنس میں حکومتی فیصلے کا اعلان کریں گے جس میں فردوس عاشق اعوان اور شہزاد اکبر بھی موجود ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے باہر نکالنے کے لیے اجلاس میں سفارشات کو حتمی شکل دے دی گئی جس کے بعد وزیر قانون فروغ نسیم نے وزیراعظم عمران خان کو اس بارے میں آگاہ کردیا ہے۔ اس سے قبل میڈیا سے گفتگو میں وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر مشاورت کی ہے جس میں معاون خصوصی شہزاد اکبر اور سیکرٹری داخلہ نے شرکت کی تھی، حتمی سفارشات تیار کرکے وزیراعظم عمران خان اور کابینہ کو بھیجیں گے، جو بھی فیصلہ ہوگا اس سے باقاعدہ آگاہ کریں گے۔ فروغ نسیم نے کہا کہ نواز شریف کی رضامندی سے ہمارا فیصلہ مشروط نہیں ہو گا، جو فیصلہ ہوگا ہم دے دیں گے، نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ کے مطابق ان کی صحت خراب ہے۔
خبر کا کوڈ : 827157
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش