0
Wednesday 13 Nov 2019 16:04

جے یو آئی (ف) کا پلان بی، کراچی میں ممکنہ دھرنے سے نمٹنے کیلئے ہدایات جاری

جے یو آئی (ف) کا پلان بی، کراچی میں ممکنہ دھرنے سے نمٹنے کیلئے ہدایات جاری
اسلام ٹائمز۔ ڈی آئی جی ساؤتھ نے خفیہ ذرائع سے ملنے والی رپورٹ کی روشنی میں جے یو آئی (ف) کی جانب سے جانب سے ممکنہ دھرنے اور احتجاج کے پیش نظر سیکیورٹی اقدامات کو فل پروف بنانے کی ہدایت جاری کر دی۔ ڈی آئی جی ساؤتھ شرجیل کھرل نے ایس ایس پی ساؤتھ اور ایس ایس پی سٹی کو خط ارسال کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ خفیہ ذرائع سے رپورٹ ملی ہے کہ جمعیت علمائے اسلام فضل الرحمٰن گروپ پلان بی کے تحت کراچی میں دھرنا اور مظاہرے کر سکتے اور اپنے مطالبات کے حق میں ممکنہ طور پر ساؤتھ زون کے 5 مقامات آئل ٹرمینل ایریا داخلی و خارجی گیٹ، آئی سی آئی برج، ٹاور، تین تلوار اور زینب مارکیٹ پر دھرنے اور احتجاج کی منصوبہ بندی کی گئی جس سے شہر میں امن و امان کی صورتحال خراب ہو سکتی ہے۔

ہدایت نامہ کے مطابق احتجاج میں مدارس کے طالبعلموں اور مقامی کارکنان کو استعمال کیا جائیگا، لہذا پولیس کو ہدایت جاری کی جاتی ہے کہ امن و امان کی فضا کو قائم رکھنے کے لیے خفیہ نگرانی اور خفیہ معلومات کے تبادلے کو نہ صرف یقینی بنائیں بلکہ کسی بھی ممکنہ گڑبڑ سے نمٹنے کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لائیں۔ دریں اثنا ذرائع کا کہنا ہے کہ جے یو آئی (ف) کی جانب سے ڈسٹرکٹ سینٹرل میں تین ہٹی، فور کے چورنگی، سہراب گوٹھ، عبداللہ کالج، کٹی پہاڑی ناظم اباد 3 نمبر پر بھی ممکنہ دھرنا دیئے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جبکہ شہر کی اہم تجارتی شاہراہوں اور سڑکوں پر بھی ممکنہ طور پر دھرنا دیا جا سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 827164
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب