0
Wednesday 13 Nov 2019 16:07

مولانا کا پلان بی، لاہور میں پولیس تعینات کر دی گئی

مولانا کا پلان بی، لاہور میں پولیس تعینات کر دی گئی
اسلام ٹائمز۔ مولانا فضل الرحمان کا دھرنا، آزادی مارچ کے دوران پلان بی کا اعلان تو نہ کیا گیا تاہم لاہور میں پولیس کی ڈیوٹیاں لگا دی گئیں۔ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے پلان بی کا اعلان کیا گیا تھا جس کے بعد لاہور پولیس نے اقدامات شروع کر دیئے۔ شہر کی اہم شاہراہوں اور چوراہوں پر پولیس کی بھاری نفری صبح چھ بجے ہی تعینات کر دی گئی۔ پولیس کے مطابق لاہور میں مولانا فضل الرحمان کے زیراثر چلنے والے مدارس کی تعداد 19 ہے۔ مولانا کے حامیوں کی جانب سے ممکنہ طور پر روڈ بلاک اور دھرنوں کو ناکام بنانے کیلئے لاہور پولیس نے ڈیوٹیاں لگا دیں۔ لاہور میں تعینات ہونیوالی پولیس میں اینٹی رائٹ فورس کے اہلکار بھی شامل ہیں، اپنے سازو سامان کے تعد مسلح ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق لاہور پولیس کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہے، کسی نے امن عامہ کی صورتحال خراب کرنے کی کوشش کی تو سختی سے نمٹا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 827166
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب