0
Wednesday 13 Nov 2019 17:09

آزادی مارچ میں شریک جی بی کے لیگیوں کو شہباز شریف نے واپس بھیج دیا

آزادی مارچ میں شریک جی بی کے لیگیوں کو شہباز شریف نے واپس بھیج دیا
اسلام ٹائمز۔ مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ میں شرکت کیلئے اسلام آباد جانے والے نون لیگ گلگت بلتستان کے کارکنوں کی شہباز شریف نے سرزنش کر دی اور انہیں واپس بھیج دیا۔ مقامی روزنامے کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ جی بی سے کئی لیگی کارکن آزادی مارچ میں شرکت کرنے کیلئے اسلام آباد پہنچے تھے، ان لوگوں کی جب نون لیگ کے مرکزی صدر شہباز شریف سے ملاقات ہو گئی تو انہوں نے کارکنوں کی اچھی خاصی کلاس لیتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ سفید ٹوپی پہن کر کیوں آئے ہو، ہم نے کسی قسم کی کوئی کال نہیں دی۔ شہباز شریف نے وہاں پر موجود ایک رکن کونسل سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کوئی کال نہیں دی تو آپ کیوں آئے ہو جس پر رکن کونسل نے جواب گول کرتے ہوئے کہا کہ ہم قائد مسلم لیگ نون نواز شریف کی عیادت کرنے آئے ہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ جب تک ہم کوئی کال نہیں دینگے کوئی قدم نہیں اٹھانا ہے، آزادی مارچ میں شرکت کرنے کیلئے آنے والے واپسی کی تیاری پکڑیں۔ رپورٹ کے مطابق شہباز شریف کی سرزنش کے بعد لیگی کارکنان اسلام آباد سے لاہور روانہ ہو گئے اور رائیونڈ میں تبلیغی اجتماع میں شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 827181
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش