0
Wednesday 13 Nov 2019 17:28

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد جی بی میں لینڈ ریفارمز کمیشن غیر قانونی ہے، عوامی ایکشن کمیٹی

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد جی بی میں لینڈ ریفارمز کمیشن غیر قانونی ہے، عوامی ایکشن کمیٹی
اسلام ٹائمز۔ عوامی ایکشن کمیٹی نے دھمکی دی ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد لینڈ ریفامز کمیشن ہی غیر قانونی ہے اگر لینڈ ریفارمز کمیشن کی سفارشات کو عوام کے سامنے لائے بغیر منظور کیا گیا تو ممبران اسمبلی اپنے حلقوں کو واپس نہیں جاسکیں گے۔ گلگت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اے اے سی کے چیئرمین مولانا سلطان رئیس، وائس چیئرمین فدا حسین، جنرل سیکریٹری پرفیسر سید یعصب الدین، ایگزیکٹیو باڈی کے ممبران مسعود الرحمن اور غلام عباس نے کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کے بعد جی بی میں خالصہ سرکار اور لینڈ ریفارمز کمیشن کا کوئی جواز نہیں بنتا، ایک غیر قانونی کمیشن عوامی ملکیتی زمینوں کی بندربانٹ کی کوشش کرے گا تو ہم خاموش نہیں رہیں گے اور انہیں چھپنے کی جگہ بھی نہیں ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ جی بی میں مقامی ملازمین کے ساتھ استحصال ناقابل برداشت ہے، عدالتوں میں جو غیر مقامی ملازمین ہیں انہیں واپس بھیج دیا جائے، مقامی ملازمین کے ساتھ ناانصافی کا سلسلہ جاری رہا تو سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 827186
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش